پولیس کے بہادر جوان دہشت گردی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں :آئی جی پنجاب

لاہور( کرائم رپورٹر سے ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق 12 انسپکٹرز اور 10 سب انسپکٹرز کی پروموشن کی درخوستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انسپکٹر محمد اعظم کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر ساجد خان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ انسپکٹر مسعود احمد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر صدیق احمد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹر محمد شاہد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن ظہور احمد کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل آصف علی کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں 09 پولیس ٹیموں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 20 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ پولیس ٹیموں نے قتل، اقدام قتل اور زیادتی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موجودہ ملکی و سرحدی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب پولیس کے بہادر جوان لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔ پاک فوج، اداروں اور شہریوں کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دیں گے۔ معاشی ترقی کے فروغ کے لئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور پراجیکٹس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔افسران و اہلکاروں کی خطرناک مجرمان کے خلاف کاروائیاں قابل فخر ہیں۔ بہترین کارکردگی کے حامل افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری گا۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں 02 انسپکٹرز، 08 سب انسپکٹر، 04 اے ایس آئیز اور 06 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ڈسپلن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔