راولپنڈی (مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری بھارتی دہشت گردی اور فالز فلیگ آپریشنز سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں، وہ پہل گام واقعہ کے بعد پاک بھارت کشیدہ صورتحال سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس بریفنگ میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل اور ناقابل تردید ثبوت پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ پہل گام واقعہ کو 7 دن ہو گئے ہیں لیکن ابھی تک الزامات کے کوئی ثبوت نہیں پیش کئے گئے، 7 دن ہو گئے ہیں اور وہاں صرف زبانی جمع خرچ چل رہا ہے، ہم آپ کے سامنے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے مکمل ثبوت پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے، حال ہی میں 4 بھارتی دہشت گردوں کی شناخت ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور ٹیررازم میں ملوث ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جہلم بس سٹینڈ سے ڈھائی کلو گرام کا بم برا?مد ہوا، پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹس پکڑی گئی ہیں جن کا فرانزک جاری ہے۔
اس موقع پر انہوں ںے یہ وائس میسجز شرکا کو سنائے جن میں دہشت گرد فنانسنگ سے متعلق بات کر رہے تھے، شہریوں کے قتل عام کی بات کر رہے تھے۔
بھارت پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر



















