تہران: (مشر ق نیوز)ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 25 سے متجاوز،800زخمی ہونے کی تصدیق،ہرمزگان کے دارالحکومت بندر عباس میں تمام سکولوں ،دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے آبنائے ہرمز کے قریب جنوبی ایران کی شاہد راجی بندرگاہ پر ہوا،دھماکے کے بعد پیدا ہونے والے زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے بندرگاہ کی زیادہ تر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،بندرگاہ کے کسٹم دفتر نے کہا ممکنہ طور پر دھماکے خطرناک ، کیمیائی مواد ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہوئے، علاقائی ایمرجنسی عہدیدار نے کہا کئی کنٹینر دھماکوں سے پھٹے۔
وزیر داخلہ سکندر مومینی نے کہا بندرگاہ کے اہم علاقوں میں صورتحال مستحکم ہوگئی،کارکنوں نے کنٹینرز کی لوڈنگ ،کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کردی ،ادھر انٹیلی جنس فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ،وزارت صحت نے شہریوں پر زور دیا تاحکم ثانی باہر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی ماسک کا استعمال کریں۔
ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 25 سے متجاوز،800زخمی



















