پاکستان کی موثر سفارتکاری، سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیدیا

نیویارک: (بیورو رپورٹ) پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، بھارت کو ہزیمت، پہل گام واقعہ کیخلاف قرارداد میں مرضی کے الفاظ شامل کرانے میں منہ کی کھانا پڑی، سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیدیا۔

سلامتی کونسل نے جموں و کشمیر میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔

بیان میں پہل گام کی بجائے جموں و کشمیر کا لفظ استعمال کرتے ہوئے واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کی جلد و مکمل صحت یابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے زور دیا کہ احتسا ب کرکے مجرموں، سہولت کاروں، فنانسرز، سپانسرز کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے، تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ذمہ داریوں کے مطابق متعلقہ حکام کےساتھ فعال تعاون کریں۔

ترجمان اقوام متحدہ نے کہاخطے کی صورتحال پر گہری تشویش کےساتھ نظر رکھے ہوئے ہےں۔ ایک بار پھر بھارت، پاکستان کی حکومتوں پر زور دیتے ہیں کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کےلئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

قبل ازیں پاکستان کی موثر سفارتکاری نے بھارت کی تمام امیدیں خاک میں ملادیں۔ سلامتی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنےوالے واقعہ کی مذمت کی تاہم بھارت کی پاکستان کے خلاف خواہش پوری نہ ہو سکی۔

بیان میں بھارت کی جگہ صرف تمام متعلقہ حکام کے الفاظ استعمال کئے گئے، متفقہ بیان منظور نہ ہو سکا، پاکستان نے سفارتی کوششوں سے متنازع الفاظ شامل نہیں ہونے دیئے، پاکستان نے لفظ جموں و کشمیر بھی بیان میں شامل کرایا، بھارت چاہتا تھا لفظ پہل گام شامل ہو تاکہ تاثر جائے مقبوضہ کشمیر کو بھارت ہڑپ کر چکا، پہل گام لفظ شامل کرانے میں ناکامی کےساتھ بھارت فوری اظہار مذمت بھی نہیں کراسکا، پہل گام میں حملہ 22 اپریل کو ہوا، مذمتی بیان 4 دن بعد 26 اپریل کو جاری ہوا۔