کاکول: (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج جنر ل سید عاصم منیر نے کہاہے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، بھارتی و سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔
پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہامسلمان زندگی کے تمام پہلوں میں ہندوں سے مختلف ہیں،دو قومی نظرئیے کی بنیاد یہ تھی مسلمان ، ہندو2قومیں ہیں، آباو اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، نئے وطن کے حصول کےلئے بے مثال جدوجہد کی گئی۔
جنرل سید عاصم منیر نے کہادو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیادرہا ہے، مسلمان ، ہندووں کا مذہب، تہذیب، زبان ،ثقافت یکسر مختلف ہے،اپنے وطن کادفاع کرنا جانتے ہیں۔
دریں اثنا پاسنگ آوٹ پریڈ کی پر وقار تقریب میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی،وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی تھے ،چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری گیسٹ آف آنر کے طور پر شریک ہوئے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو تقریب میں آمد پرسلامی پیش کی گئی جبکہ بگل بجا کر وزیراعظم کی تقریب میں آمد کا اعلان کیا گیا ،شہباز شریف کو سلامی پیش کی گئی،شہبازشریف نے پی ایم اے کاکول میں پریڈ کا معائنہ کیا۔
گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کی حلف برداری بھی ہوئی، بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں وزیراعظم نے انعامات تقسیم کئے،اعزازی شمشیر انڈر افسر حنان ملک نے حاصل کی، صدارتی طلائی تمغہ انڈر آفیسر زین العابدین نے حاصل کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کیڈٹ کے نام رہا،لیڈی کیڈٹ لائبہ رحمان کو بھی اعزاز دیا گیا، انڈر افسر طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















