ویژن 2030کے اہداف کو عبور کر لیا، اور زیادہ کے عزائم ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (مشرق نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت کو سعودی ویژن 2030 کے آغاز کے نویں سال میں اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ قومی عزائم نے چیلنجز کو عبور کیا اور سعودی شہریوں نے عزائم کو کامیابی میں تبدیل کرنے کی اپنی صلاحیت کو ثابت کردیا ہے۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ ویژن 2030 ہمارے ذہنوں میں شہری کو سب سے آگے رکھنے کا تصور تھا کیونکہ وہ اس کا ستون اور اس کا ہدف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک جو کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں وہ مشترکہ قومی کوششوں کی وجہ سے ہیں جنہوں نے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کیا اور ان میں سے کچھ اہداف سے زیادہ بھی حاصل کرلیا۔انہوں نے زور دیا کہ ویژن 2030 کی چھتری کے تحت کی جانے والی کوئی بھی کامیابی قوم کیلئے فروغ اور اس کے شہریوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ یہ کامیابیاں آنے والی نسلوں کو اتار چڑھا اور تبدیلیوں کے خلاف قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں اور ہر سطح پر قومی ترقی کی پائیداری کو بڑھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مملکت ویژن 2030 کے تمام مقاصد کے حصول کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ کوششوں کو دوگنا کیا گیا ہے۔