سرینگر،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)بھارتی فوج بےگناہ کشمیریوں کی قاتل،ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے۔
ویڈیو نے دل دہلادئیے،24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیرکے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی فوج نے دن دیہاڑے شہید کر دیا، 24 اپریل کوشہید ہونےوالے افراد میں فاروق اور دین شامل تھے۔
دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاﺅنٹر کے دوران شہید کیا،دل دہلا دینے والے ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے بھارتی فوجی فیک انکاونٹر کے ذریعے شہید کئے گئے کشمیری کی گردن پر خنجر سے وار کر رہا ہے،فیک انکاونٹر میں شہید کرنے کے بعد کشمیری کو بیہمانہ طریقے سے ذبح بھی کیا جاتا ہے تاکہ ڈی ایس پی کے آنے سے پہلے لاش کو ڈرامے کےلئے تیار کیا جائے،بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر حراست 732بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرہ ہے۔
ادھر پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی اصل حقیقت بھی سامنے آگئی ،مودی حکومت پہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے لگی،ذرائع نے کہا پہلگام میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کی دکانوں اور مکانات کو مسمار کیا جا رہا ہے،پہلگام کی زمینیں صدیوں مسلمانوں کے زیر استعمال ہیں، مودی سرکار کے ظالمانہ قوانین کے مطابق اب زمین کو ریاستی مفاد کے نام پر کسی بھی مقصد کےلئے لیز پر دیا جا سکتا ہے۔
مزید برآں بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے کئی رہائشی مکانات مکمل طور پر گرا ئے
ادھر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونےوالے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کشمیری مسلمانوں کےخلاف انتقامی کارروائیوں کو روکنے کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا،امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کے کمشنر وکی ہارٹزلر نے کہابھارتی حکومت مذہبی آزادی کے معاملے پر یقینی بنائے کہ تمام افراد حملے یا بدلے کے خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر آزادی سے عمل کر سکیں۔
بھارتی فوج بےگناہ کشمیریوں کی قاتل،ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آگئے



















