بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کاآغاز

لاہور:(خبر نگار)اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی کاآغاز ہوگیا ۔

حکام کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ،تازہ صورتحال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں ،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد سے واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔