اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن نے انٹر ا پارٹی انتخابات کیس پر سماعت کے دوران سخت سوالات اٹھا تے ہوئے کہادیکھنا ہے تنظیمی ڈھانچے کے بغیر صرف قرارداد کے ذریعے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں،سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے الیکشن کمیشن فیصلہ کر چکا ، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے۔
ممبر خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام نے ریمارکس دئیے بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو چکے ایسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟،پی ٹی آئی وکیل عزیز بھنڈاری نے موقف اپنایا الیکشن کمیشن کو کسی سیاسی جماعت کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے نہ ہی انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی کی بنیاد پر پارٹی کو ریگولیٹ کر سکتا ہے،وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو مقدمے میں کوئی حتمی فیصلہ سنانے سے روکا گیا۔
چیف الیکشن کمشنرنے واضح کیا کمیشن فی الحال کوئی فائنل آرڈر جاری نہیں کرے گا،الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لا نے دلائل دیتے ہوئے کہا انٹرا پارٹی الیکشن ہر جماعت کےلئے لازم ہیں، پی ٹی آئی نے 2021 میں انتخابات کرانے تھے مگر نیشنل کونسل کی بجائے نام نہاد جنرل باڈی سے آئین منظور کرایا گیاجب پارٹی کا باقاعدہ انتظامی ڈھانچہ ہی موجود نہیں تو مالیاتی اکاونٹس کی تصدیق کیسے ممکن ہے؟۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دفاع میں کہا انٹرا پارٹی الیکشن کی مکمل تفصیلات پارٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں،الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا پی ٹی آئی نے اگرچہ الیکشن کرائے لیکن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہوئے،پی ٹی آئی وکیل نے اعتراض کیا الیکشن کمیشن نے خود ہی 23 نومبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیا مگر بعد میں الیکشن کو تسلیم نہیں کیااگر انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرائے جائیں تو کیا پارٹی خود بخود ختم ہو جاتی ہے؟ اور اگر فیصلہ پہلے ہی کر لیا گیا ہے تو پھر سماعت کا کیا فائدہ؟،دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے مزید سماعت ملتوی کر دی۔
بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات



















