روسی صدر پیوٹن کی یوکرین میں21اپریل تک”ایسٹر جنگ بندی“

ماسکو:(مشرق نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین میں”ایسٹر جنگ بندی“کا اعلان کردیا۔

صدر پیوٹن نے کہاامید ہے یوکرینی فریق بھی نقش قدم پر چلے گا،عارضی جنگ بندی انسانی بنیادوں پر کی گئی تاکہ لوگ ایسٹر کی خوشیاں مناسکیں، روس یوکرین پر 21اپریل تک حملے نہیں کرے گا۔

پیوٹن نے کہایوکرین کا ردعمل ظاہر کرے گا آیا امن مذاکرات میں سنجیدہ ہے یا نہیں،یوکرین کے جارحانہ اقدامات کا جواب دیتے رہیں گے، یوکرین نے روسی توانائی تنصیبات کو کئی بار نشانہ بنایا ،روس کو تکلیف دینے کی کوشش کرنے والوں کو خود تکلیف اٹھانا پڑے گی، تنازع کے خاتمے کیلئے امریکہ اور چین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں ، روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہمیشہ مثبت جواب دیا۔