عمران کیخلاف ہرجانہ دعویٰ،شہبازکی ویڈیو لنک پر پیشی،دوران جرح بجلی غائب

لاہور: (کورٹ رپورٹر)عمران خان کیخلاف ہرجانہ دعویٰ،شہبازکی ویڈیو لنک پر پیشی،دوران جرح بجلی غائب ہوگئی۔

سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کےخلاف وزیر اعظم شہباز شریف کے 10رب ہرجانہ دعویٰ پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کی،شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں جرح سے پہلے حلف لیا اور کہا جو کہوں گا، سچ کہوں، غلط بیانی نہیں کروں گا،بیہودہ الزام بار بار ٹی وی پر دہرایا گیا،دوران جرح عدالت کی بجلی چلی گئی۔

شہباز شریف پر دوبارہ جرح 11بج پر 50منٹ پر شروع ہوئی تو وزیر اعظم نے کہامجھے علم نہیں دونوں چینلز کا مالک یا ملازم بانی پی ٹی آئی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے ٹی وی چینلز پر تمام الزامات خود ہی لگائے ،عدالت نے آئندہ سماعت 25اپریل تک ملتوی کردی۔