بھارتی سپریم کورٹ ، وقف بورڈ میں تقرریوں، زمینوں کی حیثیت تبدیل کرنے کیخلاف حکم امتناع

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا اگلی سماعت تک نہ وقف بورڈ میں تقرری کی جائے اور نہ ہی وقف زمینوں کی حیثیت کو بدلا جائے ، بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگلی سماعت تک وقف بورڈ میں نئی تقرریاں نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی،عدالت کے عبوری فیصلے کے تحت مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرانا ہوگا، کیس کی اگلی سماعت 5 مئی کو ہوگی،کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے کہا پی ڈی پی نے بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے، وقف سے سینکڑ وں مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں،کانگریس رہنما عمران پرتاب نے کہا عبوری ریلیف پر سپریم کورٹ کے شکرگزارہیں، فیصلے سے ظاہر ہے یہ ترامیم آئین کےخلاف ہیں۔