ایران نیوکلیئر بم بنانے سے زیادہ دور نہیں‘ اقوام متحدہ کا دعویٰ

تہران(بیورورپورٹ)تہران پہنچنے سے قبل غیر ملکی ادار ے گفتگو سے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی نے دعویٰ کیا ہے ایران نیوکلیئر بم بنانے سے زیادہ دور نہیں، تہران اور واشنگٹن کے درمیان حالیہ مذاکرات سے قبل آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ اسلامی سے ملاقات کی،ایرانی ، امریکی وفود عمان کی ثالثی میں ہونےوالے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے ہفتے کو روم میں جمع ہوں گے۔