اسلام آباد(بیورورپورٹ)سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اقلیتوں کے حقوق کےلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا،سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس کنونیئر علی ظفر کی زیر صدارت ہوا،اقلیتوں کے حقوق کےلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور کیا گیا۔
وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیشن 13 اراکین پر مشتمل ہوگا، ہر صوبے سے 2 اقلیتی ممبران ہوں گے، ممبران میں ایک خاتون اور دوسرا صوبے کی اکثریتی اقلیت کی نمائندگی کرے گا،اقلیتی ممبر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ہوگا،علاوہ ازیں وزارت انسانی حقوق ، وزارت قانون و انصاف ، وزارت بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت داخلہ سے ایک ایک 21 گریڈ کا افسر بھی کمیشن میں شامل ہوگا ۔
کمیشن چیئرمین اور ہر صوبائی ممبران کی تعیناتی 3 سال کےلئے ہوگی،قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کی کنونیئر سٹیڈنگ کمیٹی سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اقلیتوں کیلئے تاریخی دن ہے ،اقدام مستقل میں یاد کھا جائے گا،بااختیار کمیشن اقوام متحدہ ، بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ہوگا ،کمیشن کے قیام کی نگرانی براہ راست وزیراعظم کریں گے۔
اقلیتوں کے حقوق کیلئے عالمی قواعد وضوابط کے مطابق بااختیار کمیشن بنانے کا بل منظور



















