اسلام آباد :(بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے زرعی شعبے کو تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کےلئے زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہے، مقصد کیلئے طلبہ کو ٹریننگ پر چین بھیجنے کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا، چین میں جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہوکر وطن واپس آکر نوجوان زرعی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، پاکستان میں دیہی سطح پر چھوٹی صنعت کے فروغ، ویلیو ایڈیشن کےلئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیں گے، چین نے آئی ایم ایف پروگرام سمیت ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا۔
زرعی سکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کو چین بھیجنے کے پہلے مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ شعبہ زراعت کیلئے انتہائی اہم دن ہے، پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ فراہم کرنے پر چینی حکومت کے مشکور ہیں، دورہ چین میں زرعی یونیورسٹی میں ہونےوالی تحقیق نے بے حد متاثر کیا اور فیصلہ کیا کہ زرعی گریجویٹس کو تربیت کیلئے چین بھجوائیں گے، پاکستانی طلبہ بیجنگ، اسلام آباد کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، پاکستان چین سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے تجربات سے استفادہ کریگا، سکالرشپ پروگرام کیلئے زرعی گریجویٹس کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا، تجربے کےساتھ نوجوانوں کی توانائیاں کسی بھی شعبے کی ترقی کیلئے اہم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی گریجویٹس کا انتخاب آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے کیا گیا، بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد زائد ہے، پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے، چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی چین کا تعاون مثالی رہا۔ بیجنگ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے بہترین دوست ہیں، طلبہ چین سے زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر زرعی شعبے کی ترقی کا ذریعہ بنیں، دیہی علاقوں میں زرعی شعبے سے وابستہ چھوٹے و درمیانے کاروبار کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، زرعی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن پر توجہ دی جائے۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاک بیجنگ تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں مختلف امور پر اتفاق رائے پایا گیا، صدر ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، شی جن پنگ نے 2013ءمیں ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا بنیادی اصول پیش کیا، ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ و شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے مزید کہا کہ مقصد خوشگوار، محفوظ و خوشحال ہمسائیگی، دوستی و شمولیت کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کریگا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملککر بہتر مستقبل کی تشکیل چاہتے ہیں، سی پیک، بی آر آئی کا ابتدائی و اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوچکی، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف سے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاو¿نٹنٹس (اے سی سی اے) کے 7 رکنی وفد نے عالمی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ کی سربراہی میں ملاقات کی، مختلف امورپر زیر غور آئے، وفد نے پاکستان کے گرین اکانومی ٹرانسفارمیشن پلان میں بھرپور تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن دنیا کے پائیدار مستقبل، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاو¿، اکاونٹینسی و آڈٹ کے شعبے میں جدت، کارپوریٹ شعبے میں خدمات کی آوٹ سورسنگ و دیگر جدید اقدامات کیلئے حکومت کےساتھ ملکر کام کرنے کی خواہاں ہے۔
شہبازشریف نے کہاافرادی قوت کو بین الاقوامی معیار کے ہنر و تربیت سے لیس کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ شفافیت، گورننس کی بہتری کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن سرکاری شعبے کے ہر منصوبے کا بنیادی جزو ہے، حکومتی کارکردگی، گورننس کی بہتری حکومت کے ترجیحی اہداف میں شامل ہے۔ فچ کی جانب سے سرمایہ کاری درجہ بندی میں بہتری خوش آئند ہے مگر ابھی مزید محنت کرنی ہے۔ حکومت ایسوسی ایشن کی جانب سے حکومتی اداروں کی استعداد بڑھانے کی حوصلہ افزائی کریگی۔
مزید برآں اجلاس میں ا ظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاجناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کےلئے بہترین طبی سہولیات، جدید ترین تحقیقی آلات سے لیس ہسپتال ہوگا، منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنائی جائے، ادھر وزیراعظم سے وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن مصطفی کمال نے ملاقات کی۔ شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے پولیو مہم کی مستقل نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















