بدترین سلوک کرنیوالا ٹیرف سے نہیں بچے گا، ٹرمپ،آخری دم تک لڑیں گے،چین

واشنگٹن،بیجنگ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے بدترین سلوک کرنیوالا ٹیرف سے نہیں بچے گا، چین جیسے تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کسی ملک کو امریکہ کیساتھ تجارتی بدسلوکی کی اجازت نہیں دیں گے، کئی دہائیوں سے جاری بدسلوکی کے دن ختم ہوگئے، غیرمنصفانہ تجارتی توازن پرکوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گاخاص طور پر چین ،تمام مصنوعات خود تیار کریں گے،ایران کے معاملے پر فیصلہ جلد ہوگا۔

دوسری جانب چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاو¿ نے کہاامریکہ سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کےلئے ہر طرح سے تیار ہے، دنیا اتنی بڑی ہے امریکہ پر آکر ختم نہیں ہوجاتی اگر امریکہ دھمکانا یا دبانا چاہتا ہے تو نمٹنا جانتے ہیں ، امریکہ پر انحصار کیے بغیر مزید5 ہزار سال بھی سروائیو کرسکتے ہیں۔