سوشل میڈیا مہم،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی پھر جے آئی ٹی طلبی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 5 رہنماوں کو سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مہم چلانے کے الزام میں پھر طلب کرلیا،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نوٹس سیکشن 160 سی آر پی سی کے تحت جاری کیا۔

حماد اظہر،عالیہ حمزہ، شیخ وقاص اکرم، کامران اور فرخ حبیب کو پیر11 بجے سائبر کرائم ونگ ہیڈکوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی،نوٹس میں کہا گیا جے آئی ٹی میں کافی حد تک مواد موجود ہے جو ظاہر کرتا ہے آپ معاملے میں ملوث رہے یا حقائق جانتے ہیں لہٰذا جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی پوزیشن واضح کریں،پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا صفائی میں کہنے کےلئے کچھ نہیں ۔