تہران،چمن:(مشرق نیوز)ایرانی صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کا ہاتھ پاﺅں باندھ کر قتل،پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا،مرنے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔
واقعہ ضلع مہرستان کے گاﺅں حائض آباد میں پیش آیا، تمام مقتولین کو ہاتھ پاوں باندھ کر گولیاں ماری گئیں،قتل ہونے والے پاکستانی موٹر میکینک،آٹوورکشاپ پر کام کرتے تھے،حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کانشانہ بنایا،جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد ،بیٹا نعیم ،شہری جعفر، دانش اور نثار شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے لاشیں برآمد کر لیں،ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا،ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانیوں کو مبینہ طور پر پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم نے نشانہ بنایا ۔
ایرانی صوبے سیستان میں 8 پاکستانیوں کا ہاتھ پاﺅں باندھ کر قتل



















