ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلہ،متعدد شہر لرزاٹھے

اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی ،گجرات ،فیصل آباد،شانگلہ ،ایبٹ آباد، ہر ی پور:( بیورورپورٹ،خبر نگار)ایک گھنٹے کے دوران 2 بار زلزلہ،متعدد شہر لرزاٹھے،پہلا زلزلہ11.54،دوسرا12.30پر آیا،شدت4.3،5.5ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،سوات،گوجر خان، ہری پور، سوات، ایبٹ آباد، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، شانگلہ، سرگودھا، جھنگ، ٹیکسلا، واہ کینٹ ،حضرو سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے،پہلے زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان سرحدی علاقہ ،گہرائی 88کلو میٹر تھی،دوسر ے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب کی جانب 60کلو میٹر دور ، گہرائی 12کلو میٹر رہی۔

لوگ خوفزدہ ہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں ، دفاتر سے باہر نکل آئے ،ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی، آفٹرشاکس سے نمٹنے کیلئے عملے کو الرٹ کردیا۔