بھکاریوں ، غیر قانونی امیگریشن کیخلاف شکنجہ سخت، پاسپورٹ حصول کےلئے نئی شرائط عائد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کےلئے نئی شرائط کیلئے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہانئی شرائط سے بھکاریوں ،غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہو گی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا،محسن نقوی نے کہا ڈی پورٹ ہونےوالے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ نے نئی نصب شدہ 6 ایم آر پی ، 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معائنہ بھی کیا،مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آئی جرمن ٹیم سے ملاقات کی،محسن نقوی نے کہانئی مشینوں سے آفس کی استعدادکار میں اضافہ اور پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہو گا۔