عمران خان کو سیاستدانوں سے بات کرنا ہوگی،رانا ثنا

لاہور:(خبر نگار)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے عمران خان کو سیاستدانوں سے بات کرنا ہوگی،پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی چوری نہیں کرےگا، کچھ نام نہاد قوم پرست جماعتیں غلط گیم کر رہی ہیں، معاملہ اتفاق رائے سے حل ہو جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاسیاست میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وفاقی حکومت پانی کے مسئلے کے حل کےلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے،سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی اور تسلیم کرنا ہوگا مسائل کا حل گفتگو ، مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہابانی پی ٹی آئی سیاستدانوں سے گفتگو نہیں کریں گے تو مسئلے کا حل ممکن نہیں ہو گا، مسائل کو حل کرنے کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا جا سکے۔