کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے جسٹس آغا فیصل کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میںریفرنس دائر کر دیا گیا۔
ہائیکورٹ کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے 300 سے زائد وکلا کے دستخط کےساتھ دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیاجسٹس آغا فیصل معمولی تاخیر پر بھی عدم پیروی کی بنا پر درخواستیں مسترد کرتے ہیںجبکہ قانونی دلائل اور کیس فائل کو نظر انداز کرتے ہوئے کیسز نمٹائے جا رہے ہیں،جسٹس آغا فیصل اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں وارنٹ جاری کر رہے ہیں اور درخواستیں مسترد کیے جانے کی تفصیلی وجوہات سے آگاہ بھی نہیں کر رہے، جسٹس آغا فیصل باقاعدہ سماعت کا موقع دئیے بغیر درخواستیں مسترد کر دیتے ہیں۔
ریفرنس میں موقف اپنایا گیا فیئر ٹرائل کا موقع نہ دینا آئین کے آرٹیکل10 اے ، عدالتی کارروائی میں امتیاز برتنا آئین کے آرٹیکل 25 اے ، فاضل جج کا رویہ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے،ریفرنس میں استدعا کی گئی سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس آغا فیصل کے مس کنڈکٹ کےخلاف کارروائی کرے اور جسٹس آغا فیصل کو عدالتی کارروائی کے فرائض کی انجام دہی سے روکا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ،آئینی بنچ کے جسٹس آغا فیصل کیخلاف ریفرنس دائر



















