عاصم افتخار اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب بن گئے

نیویارک:(بیورورپورٹ)عاصم افتخار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بن گئے،سیکرٹری جنرل یواین کواسناد پیش کیں ،انتونیو گوتریس نے منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

اپنے خطاب میںعاصم افتخار نے اقوام متحدہ منشور اورکثیرالجہتی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاغزہ سنگین بحران سے دوچار ہے،فریقین کولازمی طورپرانسانی قوانین پرعمل درآمد کرنا ہوگا،عالمی برادری دوسروں کی خدمت کیلئے جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کا تحفظ کرے، تنازعات والے علاقوں میں امدادی کارکنوں کو دھمکیوں ، گولیوں کا سامناہے۔