لاہور:(سٹاف رپورٹر) فلاحی تنظیم احساس ویلفیئر فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بیوہ غریب یتیم ضرورت مند اور مستحق خواتین و حضرات، مدرسے کے طالبعلموں اور اساتذہ کرام کے اعزاز میں پر وقار تقریب ہوئی۔
پروقار تقریب سینکڑوں مستحق افراد مدرسے کے طالب علموں اور اساتذہ نقد عیدی پیکیج تقسیم کیا گیا، تقریب میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، دیگر مہمانوں میں مرکزی صدر انجمن اتحاد ترقی میوات پاکستان شہزاد جواہر چودھری ،میو برادری کے ترجمان حافظ سلمان طارق میو، مسلم لیگ ن کے رہنما صدائے میو ویلفیئر فورم لاہور کے سینئر نائب صدر خالد انجم، ڈاکٹر ارشاد،مرکزی صدر احساس ویلفیئر فاونڈیشن افتخار نتھی میو، مرکزی چیئر پرسن شعبہ خواتین ونگ احساس ویلفیئر فاونڈیشن پاکستان عائشہ افتخار نتھی، سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مرکزی صدر احساس ویلفیئر فاونڈیشن افتخار نتھی نے احساس ویلفیئر کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔
سینکڑوں مستحق افراد،طالبعلموں، اساتذہ میں عیدی پیکیج تقسیم



















