لاہور:(کرائم رپورٹر)پی ٹی آئی کی گرفتار سینئر رہنما یاسمین راشد جیل میں مریضوں اور جیل عملے کا علاج معالجہ بھی کر رہی ہیں۔
ویب سائٹ کی رپورٹ میں جیل ذرائع کے حوالے سے کہا گیایاسمین راشد کے بارے میں جیل کے اندر مشہور ہے جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو وہ کہتا ہے ڈاکٹر صاحبہ کو کہیں ہمارا معائنہ کردیں، ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بیٹھ کر جو قیدی بیمار ہو جاتے ہیں ان کا علاج معالجہ کرتی ہیں۔
یاسمین راشد ادویات تجویز کردیتی ہیں، جیل قیدی ڈاکٹر یاسمین راشد کی وجہ سے خوش ہیں، 70سالہ بزرگ ہونے کے ناتے وہ سب کا خیال رکھتی ہیں، جیل ذرائع نے کہا نہ صرف جیل میں قیدی ان سے اپنا چیک اپ یا علاج معالجہ کراتے ہیں بلکہ کبھی کبھار خواتین پولیس اہلکار جو کوٹ لکھپت جیل میں تعینات ہیں اگر بیمار پڑ جائیں تو وہ بھی ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپنا چیک اپ کرا لیتی ہیں۔
یاسمین راشد جیل میں قیدیوں،عملے کے علاج معالجہ میں مصروف



















