کرم میں امن کیلئے وزیراعلیٰ کے اقدامات رنگ لا رہے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور: (بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کرم میں امن کےلئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے سنجیدہ اقدامات رنگ لا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کرم میں راستوں کو مزید محفوظ بنانے کےلئے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پایا ،معاہدہ کوہاٹ امن جرگے کے بڑے معاہدے کے تحت ذیلی معاہدہ ہے،بنیادی مقصد ٹل شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے۔

مشیر اطلاعات نے کہا وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت صدی سے زائد پرانے تنازع کے مستقل حل کی جانب تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے،امن معاہدے کے تحت کرم کو بنکرز اور اسلحے سے پاک کرینگے،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔