کراچی:(بیورورپورٹ)وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کی تیاری کرلی۔
ترجمان ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے مطابق عازمین کی امیگریشن پاکستانی ایئرپورٹ پر ہوگی اور حاجی صاحبان سعودی عرب میں جہاز سے اتر کر اپنی اپنی بلڈنگز میں چلے جائیں گے،ڈائریکٹوریٹ آف حج کراچی کی جانب سے دوسرا آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے (6) اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی کے دائرہ اختیار میں منعقد کیا جائے گا، 8 اپریل سے 13 اپریل تک 3,446عازمین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزارت مذہبی امور نے حیدر آباد میں عارضی حاجی کیمپ لگانے کی تیاری کرلی



















