نیویارک: (خواجہ فاروق) پورے امریکہ میں جمعتہ الوداع جوش و جذبے سے منایا گیا،امت مسلمہ میں اتحاد و یگانت ،فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کیلئے دعا کی گئی، بروکلین کونی آئی لینڈ فوسٹر کی مکی مسجد میں بھی بڑا اجتماع ہوا لیکن اگلی صف میں بیٹھے بزرگ سیاسی و سماجی رہنما چودھری غیاث الدین سندھو کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکدیا گیا ۔
نمازیوں کے مطابق مسجد لیزان ظفر اقبال اور اکرام قریشی کی درخواست پر پولیس جوتوں سمیت مسجد کے اندر داخل ہوگئی ،نمازیوں نے احتجاج کیا تو مسجد پر قابض لیزان ظفر اقبال گروپ پولیس کو باہر لے گیا لیکن پولیس نے چودھری غیاث الدین سندھو کو نقص امن کی بنا پر مسجد سے باہر نکال دیا اور وہ جمعہ کی نماز پڑھے بغیر گھر چلے گئے،اقدام پر پاکستانی امریکن کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کی مخصوص جیل میں بند راجہ آزاد گل نے نیویارک پولیس سے ساز باز کر کے مسجد کا پولیس لیزان ناصر اعوان کی جگہ ظفر اقبال کو بنوایا جس کے باعث کمیونٹی میں گروپ بندی ہوگئی اور اب کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،مبارک ماہ مقدس میں بھی مسلمان کو مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، کمیونٹی نے مطالبہ کیا مسئلے پر علما کرام فوری فتویٰ جاری کریں ۔
عوامی حلقوں نے مسجد لیزان ظفر اقبال اور مسجد کے کرتا دھرتا اکرام قریشی کے روئیے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاخدا سے ڈریں اور اللہ سے معافی مانگیں ،مبینہ طور پر جیل میں بند راجہ آزاد گل مسلمانوں میں نفاق ، انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں جو لمحہ فکریہ ہے،چودھری غیاث الدین سندھو نے کہا مسجد کی انتظامیہ کیخلاف علما کرام سے فتویٰ لینے کےساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
نیویارک،بزرگ سماجی رہنما غیاث الدین سندھوکومسجد میں نماز کی ادائیگی سے روکدیا گیا



















