ملک دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی دوبارہ فعال، محسن نقوی سربراہ مقرر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملک دشمنوں کے قلع قمع کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی دوبارہ فعال، محسن نقوی کوسربراہ مقرر کردیا گیا۔

کمیٹی میں صوبوں، گلگت ،آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز ،وفاقی و صوبائی،تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام شامل ہیں۔

15رکنی کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کےلئے اقدامات ،افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی،کمیٹی غیر قانونی پٹرول و سمگلنگ کےخلاف کارروائیوں کا جائزہ ،سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی،صوبائی سطح پر ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ اور تمام معاملات میں نقص کی نشاندہی کرکے سفارشارت مرتب کی جائیں گی۔