واشنگٹن ،بیجنگ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکہ نے پاکستان، چین سمیت 8ممالک کی 80کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دیں، پابندیاں کمپنیوں کےخلاف تجارتی تعلقات محدود کرنے کےلئے عائد کی گئیں ۔
امریکی حکام کے مطابق اقدام قومی سلامتی کو خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا،مقصد غیر قانونی یا حساس ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو روکنا ہے،پابندی کی زد میں آنےوالی کمپنیوں میں پاکستان 19،چین 42،متحدہ عرب امارات4،ایران ،فرانس، برطانیہ، افریقہ اور سینیگال کی کمپنیاں بھی شامل ہیں،امریکی انتظامیہ نے کہا کمپنیاں ملکی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی کام کر رہی ہیں۔
محکمہ تجارت نے کہاانسپر گروپ کی کمپنیاں چینی فوج کےلئے سپر کمپیوٹرز کی تیاری میں معاونت فراہم کر رہی تھیں،انسپرگروپ کو پہلے ہی 2023 میں فہرست میں شامل کیا جاچکا ، پابندیوں کا مقصد چین کی ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ، کوانٹم ٹیکنالوجیز، جدید مصنوعی ذہانت اور ہائپرسونک ہتھیاروں کے پروگرام کی ترقی کو روکنا ہے،حریف ممالک کو امریکی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے فوجی طاقت بڑھانے اور امریکی شہریوں کوخطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ادھر امریکہ میں چینی سفارت خانے نے امریکی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا امریکہ فوجی امورکوبہانہ بناکر تجارت و ٹیکنالوجی کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے اور بطور ہتھیار استعمال کرنے سے باز رہے۔
پاکستان، چین سمیت 8ممالک کی 80کمپنیوں پر امریکی برآمدی پابندیاں عائد



















