کوئٹہ،لاہور: (بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)کوئٹہ سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کااعلان کردیا گیا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جعفر ایکسپریس جمعرات کوپشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی،جمعہ کو کوئٹہ سے سفر شروع کرے گی،بولان میل پورا ہفتہ چلے گی، عید سپیشل ٹرین 29 مارچ کو کوئٹہ سے روانہ ہوگی، عید کے پہلے 3 دن 20فیصد رعایت ہوگی،جعفر ایکسپریس پر حملہ دنیا کے بڑے واقعات میں سے ایک ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا، دہشتگردوں نے زبان قوم اور فرقوں کی بنیاد پر حملہ کیا۔
حنیف عباسی نے کہاملک بھر میں جاری دہشتگردی پاکستان کےخلاف منصوبہ سازی ہے،اپنے لوگ دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرتے ہیں،چھٹی ایٹمی طاقت ہونے کے باعث ملک میں دہشتگردی پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے،بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ٹرین پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ردعمل قابل اطمینان تھا، ضرار کمپنی کے کمانڈوز نے جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔
وزیر ریلوے نے کہا ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، آپ نے کبھی سنا راولپنڈی میں کوئی بلوچ مارا گیا ہو، پوری بلوچ قوم نہیں صرف چند لوگ پنجابی کےخلاف ہیں،سکیورٹی و حکومتی دونوں سطح پر فیصلہ ہوچکا دہشتگردوں کاہر جگہ پیچھا کرینگے،قبل ازیں وزیر ریلوے حنیف عباسی نے چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کرکے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















