ٹرمپ اور محمد بن زاید کی فون پر گفتگو،غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال
نیویارک (مشرق نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادل خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے واشنگٹن اور ابوظہبی کے درمیان تزویری اہمیت کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کے حالیہ دور امریکہ پر بھی بات کی۔دورے کے دوران متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں 1.4ٹریلین ڈالر کی 10 سالہ سرمایہ کاری کا عہد کیا جو مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر، سیمی کنڈکٹرز، توانائی اور امریکی مینوفیکچرنگ پر مرکوز ہے۔ شیخ محمد نے سنگین انسانی صورتِ حال کے پیشِ نظر غزہ کے لوگوں کو اہم انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے ایک جامع، منصفانہ اور خطے میں دیرپا امن کی بنیاد کے طور پر دو ریاستی حل کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کی بھی توثیق کی جو فریقین اور تمام لوگوں کے لیے سلامتی اور استحکام کی ضمانت دے۔



















