حکومت نے صحافیوں کے دورہ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے صحافیوں کے دورہ اسرائیل کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاپاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے ”اسرائیل کے سفر“ کےلئے کارآمد نہیں لہٰذا موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے معاملے پر کوئی مو¿قف بدلا،پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کے منصفانہ اور پرامن حل کےلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔