سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی،جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی،جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے کہاجعفرایکسپریس پرحملے کی دیگراداروں کےساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہے ہیں،حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونی کیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے،ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کےلئے فنگرپرنٹس نادرا ،جسمانی اعضافرانزک ایجنسی کو بجھوادئیے گئے ،دوسری جانب کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرین سروس 14 ویں روز بھی معطل رہی۔

حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس اور کراچی کیلئے بولان میل تاحال بحال نہیں ہو سکی ،ٹرین سروس کی معطلی کے باعث مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے،ترجمان پاکستان کے مطابق بلوچستان میں ٹرین سروس بحالی کیلئے اجلاس طلب کر لیا ،اہم فیصلے متوقع ہیں،اندرون ملک کےلئے ٹرین سروس سکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کی جائے گی۔