اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی پیشکش قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی دےدی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہااگر بلاول بھٹو زرداری پی ٹی آئی سے شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں، بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی ،حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ہماری ہی کامیابی ہوگی،پیکا قانون کی ضرورت ، غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، بیٹھ کر بات ہونی چاہیے۔
دریں اثنارانا ثناسے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ،باہمی تعاون پر زور دیا گیا،مشیر وزیراعظم نے کہاسیاسی استحکام و ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے،مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
بلاول کی ثالثی پیشکش قبول،حکومت نے PTI سے بات کی ذمہ داری سونپ دی



















