واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ”گولڈ کارڈ“ ویزا سکیم کامیاب ہونے اور ایک دن میں 1000 کارڈ فروخت کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے متعارف کردہ گولڈ کارڈ یا گولڈن ویزا سکیم غیر معمولی کامیابی حاصل کرتی نظر آ رہی ہے۔
امریکی وزیر تجارت ہاورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ہی دن میں 1000 گولڈ کارڈز فروخت ہوئے جس سے امریکی معیشت کو 5 بلین ڈالرز (500 کروڑ ڈالرز) کا فائدہ ہوا۔ یہ سکیم فروری 2025 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعارف کرائی تھی جو دنیا بھر کے دولت مند افراد کو 5 ملین ڈالرز (50 لاکھ ڈالر) کے عوض امریکہ میں مستقل رہائش اور اختیاری شہریت کی پیشکش کرتی ہے۔
یہ سکیم روایتی EB-5 ویزے سے مختلف ہے جس میں سرمایہ کاروں کو کم از کم 10 ملازمتیں پیدا کرنا اور ایک ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنا لازم تھا، گولڈ کارڈ میں ایسی کوئی شرط نہیں رکھی گئی، بلکہ صرف سرمایہ کاری کرنا کافی ہے۔اس سکیم کے تحت 5 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری پر مستقل رہائش ملے گی، سرمایہ کار چاہے تو شہریت لے یا صرف رہائش پر اکتفا کرے، بیرون ملک کمائی پر ٹیکس نہیں لگے گا۔
وزیرتجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ اگر آپ امریکی شہری ہیں تو آپ کو عالمی سطح پر ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس گرین کارڈ یا اب گولڈ کارڈ ہے تو آپ صرف امریکہ میں کمائی جانے والی آمدنی پر ٹیکس دیں گے، باقی دنیا میں جو کمائیں گے وہ نان ٹیکس ایبل ہو گا۔
ٹرمپ کی’گولڈ کارڈ‘ ویزا سکیم کامیاب، ایک دن میں 1000 فروخت



















