سیﺅل:(مشرق نیوز)برطرفی کافیصلہ کالعدم، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے وزیراعظم ہان ڈک سو کو بحال کردیا،بطور قائم مقام صدر دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے،عدالت نے7-1سے فیصلہ دیا۔
فیصلے کے مطابق مواخذے کےلئے درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کی جا سکی،ہان ڈک سو نے عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاوقت تقسیم نہیں ،اتحاد کا ہے، ملک کو آگے لےکر جانا ہوگا،دوسری جانب صدر یون سک یول کے مواخذے کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے اگر مواخذہ برقرار رہتا ہے تو ملک میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانا ہوں گے۔
برطرفی کالعدم،جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہان ڈک سو بحال



















