لیگی خاتون ایم پی اے کی شکایت پر افسر سمیت 6 اہلکار معطل

لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگی ایم پی اے کی شکایت پر جوہر ٹاون تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا،شازیہ عابد نے کہا میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاون کے اہلکاروں نے روکا اور ہراساں کیا۔

خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا پولیس اہلکار میرے بچوں سے 2 لاکھ رشوت مانگتے رہے، معلوم ہونے پر بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں پولیس والے انہیں ڈراتے رہے اور رابطہ ہونے پر چھوڑ کر چلے گئے۔