غزہ ، اسرائیلی بمباری سے ایک دن میں 15 فلسطینی جاں بحق

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 15 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے پیر کے روزبتائی ۔ اسرائیل نے یہ بمباری ثالث ملکوں کی مدد سے جاری جنگ بندی کے باوجود کی ۔فلسطینی حکام نے بتایا کہ اسرائیل فوج نے 19 جنوری سے جاری جنگ بندی کے باوجود درجنوں فلسطینیوں کو بمباری کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے لئے موجود دہشت گردی کے خطرات کو روکنے کیلئے بمباری کی ہے۔