جعلی حکومت دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی: بیرسٹرسیف


پشاور:(بیورورپورٹ)مشیر کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے جعلی وفاقی حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جعلی وفاقی حکومت خواب غفلت میں پڑی ہے۔

بیرسٹرسیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا ذمہ دار افغانستان کو سمجھتے ہیں مگر سفارتی سطح پر بات چیت کےلئے تیار نہیں، افغانستان سے مذاکرات کےلئے بھیجے گئے ٹی او آرز کا بھی تاحال کوئی جواب نہیں آیا، ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، جعلی وزیراعظم شہبازشریف ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشائی بنے بیٹھے ہیں اگر فوری اورموثر اقدامات نہ کیے گئے تو آگ پنجاب اور سندھ تک بھی پھیل سکتی ہے۔