لاہور:(کرائم رپورٹر) شہری پر تشدد، نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف کارروائی، دفاتر سیل کردئیے گئے۔
محکمہ داخلہ نے بیجنگ انڈر پاس میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی شہری پر براہ راست فائرنگ کے واقعہ پر کمپنی کےخلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے دفاتر عارضی طور پر سیل کردئیے۔
ترجمان کے مطابق نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا ،سکیورٹی کمپنی پر پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز (ریگولیشن اینڈ کنٹرول) (ترمیم) ایکٹ، 2004 ضابطے کی پابندی لازم تھی، ضابطے کے مطابق سکیورٹی کمپنی کسی ایسے شخص کو گارڈ نہیں رکھ سکتی جو ذہنی یا جسمانی طور پر موزوں نہ ہو۔
محکمہ داخلہ نے کہا سکیورٹی کمپنی 30 یوم میں شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کی پابند ہے اور غیر تسلی بخش جواب پر سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ ہوگا، سکیورٹی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو پیر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کےلئے طلب کرلیا ۔
شہری پر تشدد، نجی سکیورٹی کمپنی کےخلاف کارروائی، دفاتر سیل



















