سپرلیوی ٹیکس کیس،آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، آئینی بنچ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئینی بنچ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کیس پر سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا سرٹیفکیٹ جاری کرنا سپیکر کا کام ہے، وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیئے پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے منی بل ڈکلیئرکرتی ہے یا نہیں، عدالت کے پاس قانون کو سٹرائیک ڈاون کرنے کی طاقت موجود ہے، جسٹس علی مظہر نے استفسار کیا منی بل ہے یا نہیں کیا پارلیمنٹ میں کوئی بحث ہوئی؟،سپیکر فیصلہ کیسے کریں گے کیا کوئی بحث ہو گی؟۔

مخدوم علی خان نے کہا اگر پارلیمینٹیریز کہیں بحث ہونی چاہیے تو سپیکر کرا سکتے ہیں،آئینی حیثیت طے کرنا عدالت کا کام ہے، قومی اسمبلی کی حد تک سپیکر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے اگر معاملہ ٹیکس کا ہو تو قومی اسمبلی دیکھتی ہے البتہ یہ ٹیکس نہیں بلکہ فیس ہے،سوشل ویلفیئر کے ٹیکس عائد کرنا صوبائی معاملہ ہے،عدالت نے مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔