پارلیمنٹ جعلی ہے تو کیا قائمہ کمیٹی عہدے،تنخواہیں،مراعات جائز ہیں،سپیکر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاوس کے مغلیہ گارڈن میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے حکومت ،عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی،اپوزیشن لیڈر نے ایک گھنٹہ21منٹ تک خطاب کیا، باہر جا کر میڈیا کے سامنے کہتے ہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، کیا کھلا تضاد نہیں؟،مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو فخر ہے،2طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا اور دوسرا شہید ہوتا ہے،اپوزیشن لیڈر کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں۔

سپیکر نے کہااپوزیشن کی جانب سے ایوان میں جمع کرائے گئے عوامی اہمیت کے حامل تمام سوالات ،توجہ دلاو نوٹسز کا مکمل ریکارڈ ایوان ،عوام کے سامنے رکھیں گے،کوئی دباﺅ قبول نہیں،ایوان کو قانون، قواعد و ضوابط اور پارلیمانی روایات کے مطابق چلاو¿ں گا۔

سردار ایاز صادق نے کہااپوزیشن پارلیمنٹ کو جعلی ، غیر قانونی قرار دیتی ہے مگر اسی پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن، چیئرمین پی اے سی، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے عہدے، تنخواہیں اور مراعات قبول کرنا قانون کے مطابق اور جائز لگتا ہے،مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں لیکن بات چیت ذات سے ہٹ کر اور ملکی مفاد میں ہونی چاہیے۔