پارلیمنٹ ملک کا سب سے سپریم ادارہ ہے:اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے پارلیمنٹ مجموعی طور پر تقریباً 450افراد پر مشتمل ہے ،مخصوص جدول مراتب میں رکھنا ممکن نہیں،پارلیمنٹ ملک کا سب سے سپریم ادارہ ہے، تمام ریاستی ادارے اپنی طاقت پارلیمنٹ ہی سے حاصل کرتے ہیں۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہااعلیٰ ترین عہدوں پر تقرریاں بھی پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوتی ہیں،حیثیت سب سے بلند ہے،پارلیمنٹ کا رکن ہونا سب سے بڑا اعزاز ہے لہٰذا جدول مراتب میں اراکین پارلیمنٹ کی حیثیت کا فیصلہ کھلے اجلاس میں نہیں ہونا چاہیے،معاملے پر سپیکر اور چیئرمین سینٹ بند کمرہ اجلاس بلائیں میں و دیگر متعلقہ حکام شریک ہونے کےلئے تیار ہیں ۔