بارسلونا:(مشرق نیوز)سپین میں آپریشن،10 پاکستانی شہریوں کو دہشتگردی کے الزامات میں گرفتار کر لیاگیا۔
حکام کے مطابق گرفتاریاںپولیس ،اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں،گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے ، تشدد پر اکسانے میں ملوث ،یورپ میں ممکنہ حملوں کےلئے اہداف کی نشاندہی شروع کر رکھی تھی۔
گرفتار کیے گئے 10 افراد کو سپین کی سینٹرل انویسٹی گیشن کورٹ نمبر 6 میں پیش کیا گیا،دہشتگردی کی مالی معاونت، شدت پسندی کی بھرتی ،انتہا پسندی کی حمایت کے الزامات عائد کیے گئے،عدالت نے 4 افراد کو حراست میں رکھنے کا حکم دےدیادیگر افراد زیر تفتیش رہیں گے،پولیس نے واضح کیا تاحال نیٹ ورک کا کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا۔
سپین میں10پاکستانی دہشتگردی کے الزام میں گرفتار



















