پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی،بلوچستان کے حالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے، صدر اے این پی ایمل ولی نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔
ایمل ولی نے صدر آصف زرداری کو لکھے گئے خط میں کہا بلوچستان ،خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ ،دہشتگردوں کے حملے معمول بن چکے،امن کےلئے ریاست کےساتھ کھڑے ہونے کا اپنا فرض نبھایا ،جدوجہد میں 1300 کارکن ، رہنما اور اراکین اسمبلی شہید ہوئے پھر بھی خیبر پختونخوا کے عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے،ایم ولی خان نے خط میں کہا 2018 میں خفیہ معاہدے کے ذریعے 40 ہزار دہشتگردوں کو خیبر پختونخوا میں بسایا گیا، وقت مزید تاخیر اورغلط فیصلوں کا نہیں ،عوام کو یقین دلانا ہوگا ریاست ساتھ کھڑی ہے۔
ایمل ولی نے کے پی، بلوچستان کے حالات پر صدرکو خط دیا



















