اسرائیلی درندگی،نماز جمعہ کے بعد حملہ، تاریخی مسجد نذر آتش

نابلس:(مشر ق نیوز)اسرائیلی فوج کی درندگی،نماز جمعہ کے بعد حملہ، تاریخی مسجد کو نذر آتش کردیا۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے نماز جمعہ کے بعد مغربی کنارے کے شہر نابلس میں متعدد مساجد پر حملے کیے اور تاریخی مسجد کو آگ لگا دی،اسرائیلی فوجی دستوں کی جانب سے مقدس مقام کی بے حرمتی اور توڑ پھوڑ کی گئی،فائر بریگیڈ کو بھی آگ بجھانے سے روکا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ سے پیش امام کا رہائشی حصہ مکمل تباہ،مسجد کے دروازے، دیواریں اور قالین جل گئے،فلسطینی وزارت مذہبی امور نے کہابزدلانہ کارروائیاںاسرائیل کے مذہبی، اخلاقی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کو ظاہر کرتی ہیں۔