پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو مفت سولرائزیشن سکیم کاافتتاح کردیا،پہلے مرحلہ میں ساڑھے 32 ہزار مستحق گھرانوں کو سولر دیئے جائینگے ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں اس منصوبہ میں صرف اور صرف مستحق لوگوں کو سولر مل رہے ہیں، سولر کی ادائیگی کا پہلا فیز ہے جلد ہی دوسرا فیز شروع کیا جائے گا۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سولرائزیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی انتھک محنتوں سے یہ منصوبہ کامیاب ہوا، محنت کا صلا مل رہا ہے یہ منصوبہ عوامی منصوبہ ہے، بیوہ ، ٹرانس جینڈر اور دیگر لوگوں کو اس منصوبہ میں شامل کیا گیا، اس منصوبہ میں صرف اور صرف مستحق لوگوں کو سولر مل رہے ہیں، لوگوں پر ہم پر اعتماد ہے اسی لئے اتنے بہت ساری عوام نے اپلائی کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ سولر کی ادائیگی کا پہلا فیز ہے، جلد ہی دوسرا فیز شروع کیا جائے گا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگی ہونے سے یہ منصوبہ شروع کیا ہے ، کارکردگی پر مقابلہ ہونا چاہئے اور ہمارا صوبہ کاکردگی پر لیڈ کر رہا ہے ۔پروگرام میں احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندانوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ سکیم میں یتیم،بیوہ،معذور افراد ،اقلیتی گھرانوں کو ترجیح دی جائیگی، مستحق گھرانوں کو ای بیڈینگ لکی ڈرا سے سولر دئیے جائینگے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ 30 ہزار گھروں کو مفت سولرائزیشن سکیم کاافتتاح کردیا



















