ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی بلدیاتی ملازمین کو سخت وارننگ، کوئی اہلکار ریڑھی والوں سے کسی قسم کی فیس لینے کا مجاز نہیں، ریڑھی والے سے پیسے لینے والے کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔ کمشنرشعیب اقبال سید کا اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بلدیاتی اہلکاروں کی بھتہ وصولی کی شکایات بارے زیروٹالرینس ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دوکانوں کے آگے پھٹے لگوانے کے پیسے لینے والا اہلکار حوالات میں بند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسے اہلکاروں کی نشاندہی کریں تاکہ کاروائی کی جاسکے۔کمشنر شعیب اقبال سیدنے ہائی سٹریٹ، صدر چوک اورٹینکی چوک میں پارکنگ پلازہ کی تعمیر کی فیزیبلٹی تیار کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کریں گے جبکہ چیف آفیسر کارپوریشن، میونسپل آفیسر پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اور پسپ کے سٹی مینجر ممبر ہونگے۔ انہوں نے النور میرج ہال کے اردگرد کباڑکی دوکانوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہاں سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
ریڑھی والے سے پیسے لینے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمات ہونگے:کمشنر ساہیوال



















