اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے کہاہے ہائیکورٹس خود مختار ہیں،معاملات میں مداخلت مناسب نہیں۔
ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ اسلام آبادمیں ملاقات کی،اعلامیے کے مطابقچیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائیکورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔
چیف جسٹس نے بار کونسلز کی قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی پر بھی روشنی ڈالی، چیف جسٹس نے وفد کو قانون و انصاف کمیشن کے آئندہ اجلاس، وفاقی عدالتی اکیڈمی کے تحت جاری تربیتی پروگراموں سے آگاہ کیا، پروگرام فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،چیف جسٹس نے وفد کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے بارے بھی آگاہ کیا، چیف جسٹس نے بار ممبران کو ایکسس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے کی ترغیب دی،وفد نے چیف جسٹس کو ڈسٹرکٹ بارز کے دورے کی دعوت دی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قانونی برادری کےساتھ روابط کو اپنی ترجیح قرار دیا اور بتایا سب سے پہلے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے وفد کو یقین دلایا مناسب وقت پر وفد کی بار کا بھی دورہ کریں گے۔
ہائیکورٹس خود مختار ہیں، معاملات میں مداخلت مناسب نہیں،چیف جسٹس



















